ہم خواب دیکھتے ہے
ہم خواب دیکھتے ہیں اس بات کو جانتے ہوئے بھی کہ خوابوں کی تعبیریں ممکن نہیں ہوتی
خواب ٹوٹ جاتے ہیں ہم اپنی اصل دنیا میں لوٹ آتے ہیں پھر بھی ہم خواب دیکھنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔یہ خواب ہی تو ہوتے ہیں جو ہمیں زندہ رکھتے ہیں ورنہ زندگی کا اصل روپ اتنا بھیانک ہے کہ ہم اس کی خوفناکی سے سانسوں کی ڈور ہی چھوڑ بیٹھے
خوابوں کو دیکھنے کا بھی اپنا مزا ہوتا ہے
بالکل ویسا ہی ہی منظر جو ہماری تمنا بن کر ہماری رگوں میں دوڑنے والے خون کی طرح ہمارے اندر بسی ہوتی ہے اسے تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی حقیقت کا روپ دیکر ان مرغزاروں میں چہل قدمی کرنا ہلکی پھوار کو اپنے چہرے پہ محسوس کرنا گرتے آبشار کے خوبصورت نغمے سے محظوظ ہونا آڑی ترچھی ناہموار پگڈنڈیوں کا رقص دیکھنا بلند و بالا پربت کی چوٹیوں تک نظروں کا ارتکاز ان خوبصورت وادیوں میں اپنی زندگی کا ہاتھ تھامیں تمام فکروں تلخیوں سے آزاد ہوکر اپنے لیے کچھ لمحے چرا لینا اسے زندگی کی قیمتی متاع کی طرح سینے سے لگائے رکھنا ۔۔۔
خوابوں کے حسن کو کیا جانیں یہ حقیقت پسند لوگ ۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں